برطانوی شہری پر بھارت میں فردِجرم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں عدالت نے چھپن سالہ اس برطانوی شہری پر فرد جرم عائد کر دی ہے جسے برطانوی حکومت نے ملزموں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہندوستان کے حوالے کیا تھا۔ ایلن جان واٹرز پر الزام تھا کہ انہوں نے یتیم خانہ کے بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واٹرز نے اپنے دوست ڈنکن گرانٹ کے ساتھ مل کر ممبئی میں یہ یتیم خانہ قائم کیا تھا۔ ماتحت عدالت نے پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ واٹرز کے خلاف الزامات کی تفصیل عدالت میں بیس ستمبر کو پیش کرے۔ اگر واٹرز کے خلاف الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں دس برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پولیس نے پیر کو عدالت کے سامنے الزامات کی تفصیل پیش کی لیکن واٹرز کو فرد جرم پڑھ کر نہ سنائی جا سکی کیونکہ وہ مراٹھی زبان میں تیار کی گئی تھی۔ واٹرز کو فرد جرم اب انگریزی زبان میں چار اکتوبر کو پڑھ کر سنائی جائے گی۔ ایلن جان واٹرز نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے عدالت کے باہر پہلی مرتبہ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بچوں کو زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔ واٹرز اور ڈنکن گرانٹ بچوں سے زیادتی کے الزامات کے تحت گزشتہ تین برس سے ممبئی پولیس کو مطلوب تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||