BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 January, 2005, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: پولیس کی گرفتاریاں

ممبئی پولیس
گرفتاریوں سے ممبئی پولیس کا وقار مجروع ہوا ہے۔
دنیا میں اسکاٹ لینڈ یا رڈ پولیس کے بعد دوسری بہترین پولیس فورس سمجھی جانے والی ممبئی پولیس کے اعلی افسران کی رشوت اور بد عنوانیوں کے الزام میں گرفتاریوں سے پورا محکمہ پولیس سکتے میں ہے۔

کئی غیر قانونی کاموں میں پولیس افسران کی شمولیت کےسبب اس محکمے پر شک و شبہ کی انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔

ہزارہا کروڑ روپے کے فرضی اسٹامپ معاملے میں اعلی پولیس افسران کی گرفتاریوں کے بعد پورے محکمہ کا وقار گر گیا تھا۔

اس وقت کے پولیس کمشنر این رائے نے اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے کئی بڑے افسران کے تبادلے کیے تھے۔ لیکن پھر 20 دسمبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ہاؤسنگ) راہل گوپال کی گرفتاری سے اس کوشش کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔

اعلی پولیس افسران کی گرفتاری کا سلسلہ ایڈیشنل پولیس کمشنر اے کے جین سے ہواتھا۔ان پر ایک ماتحت پولیس افسر کے تبادلے کو رکوانے کے لۓ رشوت لینے کا الزام تھا۔

پولیس کمشنر آر ایس شرما گرفتار ہوئے پھر کرائم برانچ کے ڈپٹی پولیس کمشنر پردیپ ساونت کو خصوصی تفشیشی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔

ان گرفتاریوں کے باوجود بد عنوانی اور رشوت کا سلسلہ تھمتا نظر نہیں آتا ہے ۔ حال ہی میں وزارت داخلہ نے جن افسران کو معطل کیا اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ غیر قانونی شراب کے اڈے ان افسران کے علاقوں میں تھے۔

یک انداز ے کے مطابق یہ لوگ پولیس اور ایکسائز محکمہ کو مہینے کےدو کروڑ روپے بطور رشوت ادا کرتے تھے ۔ سابق پولیس کمشنر جولیو ابنریرو کا کہنا ہے کہ اگر پولیس محکمہ سے بد عنوانی اور رشوت کا خاتمہ کرنا ہے تو پولیس والوں کی تنخواہوں میں اضافہ اور انہیں ہر طرح کی مراعات دی جانی چاہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد