BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 January, 2005, 22:06 GMT 03:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جے للیتا حکومت کی برطرفی کا مطالبہ

شنکر اچاریہ
بی جے پی کا کہنا ہے کہ جے للیتا کی حکومت شنکر اچریہ کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے
حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ تامل ناڈو کی جے للیتا حکومت شنکر آچاریہ کے خلاف کاروائی انتقامی جذبے کے تحت کر رہی ہے۔ اس لیے جے للیتا حکومت کو برطرف کیا جانا چاہیے تھا لیکن مرکزی حکومت پورے معاملے میں تماشائی بنی ہوئی ہے۔

چند روز قبل ہی شنکر آچاریہ شنکر رمن قتل معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ اب جےے للیتا حکومت کانچی کے مٹھ کو اپنے قبضے میں کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی نے اس کے خلاف ایک ہفتے تک تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

اس کا آغاز کرتے ہوئےدلی میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے کہا کہ شنکر آچاریہ کے خلاف ایک سازش کی جارہی ہے اور عوام اسکا جم کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ’ایسی باتیں کہی جارہی ہیں کہ کانچی کے مٹھ کو حکومت اپنے قبضے میں کرنا چاہتی ہے۔ یہ ایک گھناونی سازش ہے جس سے پورے سماج کی توہین ہوگی۔ یہ ایک چیلنج بھی ہے اور ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک مذہب کے ساتھ حکومت کا سلوک کچھ ہو اور دوسرے کے ساتھ کچھ اور‘ ۔

اس جلسے سے سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا۔ ’شنکر آچاریہ کے معا ملے پر وفاقی حکومت کا جو رویہ ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ پورا ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ہورہا ہے اور مرکزی حکومت بھی اس میں ملوث ہے‘ ۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما وجے کمار ملہوترا مدن لال کھرانہ اور ہرش وردھن نے بھی اس جلسے سے خطاب کیا۔ زیادہ تر لیڈروں نے حکومت اور سونیا گاندھی پر نکتہ چینی کی۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور بی جے پی اس طرح کے جلسے جلوسوں سے عوام کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

گزشتہ دو ماہ میں شنکر آچاریہ کے معاملے پر بی جے پی نے کئی پروگرام کیے ہیں لیکن اسے عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد