BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 December, 2004, 00:26 GMT 05:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
57 سال سے جلتی ہوئی آزادی کی آگ
پادُو رام کی آگ
پادُو رام کی آگ
بھارت میں ایک دیہاتی نے ستاون سال پہلے آزادی کی خوشی میں آگ جلائی تھی جو انہوں آج تک بجھنے نہیں دی۔

شمال مشرقی ریاست آسام کے رہنے والے پادو رام مہنت ہر شام کو انیس سو سینتالیس میں حاصل کی گئی آزادی کے لیے بھُس جلا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے تھے۔

منگل کو پادو رام تراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے لیکن ان کا مشن زندہ ہے۔ ان کے گاؤں والوں نے عہد کیا ہے کہ وہ پادو رام کی روایت کو زندہ رکھیں گے۔

پادو رام کے گاؤں کے ایک باسی کا کہنا ہے پادو رام نے بھارت کے لیے اپنے جذبہ حب الوطنی کو اس وقت زندہ رکھا جب آسام جل رہا تھا۔

آسام میں انیس سو اسی کی دہائی سے علیحدگی پسند تحریک چل رہی ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہزاروں نوجوان گھر چھوڑ کر یونائٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام نامی علیحدگی پسند تحریک کا حصہ بن چکے ہیں۔ پادو رام کے گاؤں سے بھی بہت سے نوجوان اس تحریک میں شامل ہو چکے ہیں۔

پادو رام بھارت پر یقین رکھتے تھے اور ان کے لیے آسام بھارت کا حصہ ہے۔

گزشتہ برس آسام میں کانگریس پارٹی کی حکومت نے پادو رام کو پچاس ہزار روپے انعام بھی دیا جو انہوں نے گاؤں والوں کے کہنے پر قبول کر لیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد