BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 December, 2004, 07:21 GMT 12:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شنکراچاریہ کیس: اہم ملزم گرفتار
شنکر اچاریہ
شنکر اچاریہ کی گرفتاری پر بھارت میں بھرپور احتجاج کیا گیا تھا۔
جنوبی بھارت کی پولیس نے ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر سے تعلق رکھنے والے شخص کے قتل کے اہم ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کرشنا سوامی نامی اس شخص کو پولیس نے ریاست آندھرا پردیش میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔

کرشنا سوامی المعروف اپّو کو تامل ناڈو منتقل کیے جانے کی امید ہے جہاں پیر کو اس مقدمے کی کارروائی ہو گی۔

بھارت کے ایک اہم مذہبی رہنما شنکر اچاریہ جیئیندر سرسوتی بھی اس مقدمے کے سلسلے میں پولیس تحویل میں ہیں۔ان پر قتل ، سازش اور ثبوت مٹانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

شنکر رمن نامی مقتول کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شنکر اچاریہ کے بارے میں گمنام خطوط لکھا کرتا تھا۔

ان خطوط میں شنکر اچاریہ جیئیندر سرسوتی پر الزامات لگائے گئے تھے کہ انہوں نے نہ صرف مندر کی رتھ کی تیاری کے لیے موجود سونا خرد برد کر لیا بلکہ اپنے رشتہ داروں کو مندر کی رقوم سے عالیشان طرزِ زندگی فراہم کیا۔

جیئیندر سرسوتی بھارت میں ہندو مت کے پانچ اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ بھارت کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے پولیس اور عدالت سے کہا ہے کہ وہ اس مقدمے کی حساسیت کا اندازہ کریں۔

شنکر اچاریہ کی گرفتاری نے ان کے معتقدین کو مشتعل کر دیا تھا اور اس کے نتیجے میں ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے جبکہ کچھ افراد نے بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔

بھارتی حزبِ اختلاف کی اہم ترین رکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی کارروائی ریاست تامل ناڈو سے باہر کی جائے تاکہ انصاف کا حصول ممکن ہو سکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد