مشتعل مظاہرین پر فوج کی فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا ہے کہ فوج نے ایک ہجوم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شہری ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سری نگر سے شمال میں واقع حکبارا گاؤں میں پیش آیا جہاں گاؤں کے رہنے والےفوج کی طرف سے آئے دن اپنے گھروں کی تلاشی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ پیر کے روز بڈگام میں ایسے ہی ایک واقع میں دو شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ وہاں بھی فوج نے مظاہرین پر گولی چلا دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق گاؤں والے ایک عمر رسیدہ شخص کو گرفتار ہونے سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ فوج حرکت میں آگئی۔ علیحدگی پسند گروپ انیس سو نواسی سے کشمیر میں بھارتی حکمرانی کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ بڈگام ضلع میں علاقے کے لوگوں نے عمر رسیدہ شخص کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے فوج پر پتھراؤ کیا تھا اور نعرے لگائے تھے۔ ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ فوج نے بغیر کسی انتباہ کے مظاہرین پر فائرنگ شروع کردی۔ ادھر سری نگر میں فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عام شہری شدت پسندوں اور فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک و زخمی ہوئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||