کانسٹیبل نےساتھی ہلاک کر دیئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنے سات ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جس کے بعد اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس یا سی آر پی ایف سے تعلق رکھنے والے ایس ڈیکا نامی اس کانسٹیبل نے شمالی ضلع بارہ مولا میں ایک پولیس کیمپ میں اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق سات بجے کے قریب ایک جھگڑا شروع ہونے پر اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک انسپکٹر، سب انسپکٹر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سی آر پی ایف کے ایک ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے ایک جوان کی فائرنگ سے ایس ڈیکا ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ میں دو اور جوان بھی زخمی ہوئے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس کانسٹیبل کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے تھا جسے بتدریج کشمیر میں آرمی کی جگہ علاقے کا کنٹرول دیا جارہا ہے۔ کشمیر میں ایسی کئی واقعات ماضی میں بھی رونما ہوچکے ہیں اور اکثر ان کی وجہ پولیس اہلکاروں کا کئی ماہ تک بغیر چھٹی کے کام کرنے سے ذہنی تناؤ کا شکار ہونا بتائی جاتی ہے۔ ایسے واقعات کی چھان بین کروانے کی غرض سے اس سلسلے میں انڈین حکومت نے ایک تحقیق بھی کروائی تھی لیکن اس کی حتمی رپورٹ کو ابھی تک پبلک نہیں کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||