BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 November, 2004, 11:06 GMT 16:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری نگر: دھماکے میں نو زخمی
News image
کشمیر میں اس طرح کے حملے اکثر ہوتے ہیں (فائل فوٹو)
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک گرینیڈ دھماکے میں کم سے کم نو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شدت پسندوں نے سری نگر میں لال چوک کے قریب ایک پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عام لوگ زخمی ہوئے۔

بھارتی نیم فوجی دستوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور زخمیوں کو جن میں دو خواتین شامل ہیں ہسپتال پہنچایا۔

بھارتی ٹی وی دوردرشن کے مطابق اس حملے کے فوراً بعد شدت پسندوں نے بوہری کدل علاقے میں بھی ایک گرینیڈ حملہ کیا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہو ئے۔

یہ حملہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دہلی میں مذاکرات کے ایک ہفتہ بعد ہوا ہے۔ کشمیری علیحدگی پسند اس موقف پر بدستور قائم ہیں کہ کوئی بھی بات چیت تب تک بے معنی ہے جب تک کہ کشمیری نمائندوں کو شامل نہ کیا جائے۔

کشمیر میں انیس سو ننانوے سے مسلح تحریک جاری ہے جس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چالیس ہزار سے زیادہ اور افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حال میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے معاملے سمیت باہمی امور پر بات چیت ہوئی ہے اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوششیں تیز ہوتی نظر آرہی ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد