کشمیر: فوج میں کمی بدھ سے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ فوجوں میں کمی کا عمل بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اتفاق یہ ہے کہ وزیراعظم من موہن سنگھ اسی روز کشمیر کا دورہ شروع کر رہے ہیں جس دن سے فوجوں کی کشمیر میں کمی کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق فوجوں کی کمی کے عمل کا آغاز جنوبی ضلع اننت ناگ سے شروع ہو رہا ہے جہاں سے سات سو سے ایک ہزار تک فوجی کم کیے جائیں گے۔ ابھی مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے کشمیر میں فوجیں کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس اقدام سے خطے میں امن کی صورتِ حال بہتر ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔ پاکستان پہلے ہی بھارت کے اس اقدام کا خیر مقدم کر چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||