اڈوانی پاکستان کا دورہ کریں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے رہنما لال کرشن اڈوانی نےامرتسر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بھارت میں پارلیمان کے آئندہ اجلاس کے بعد پاکستان جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی دورہ ہے جو صدر مشرف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کامیابی بظاہر اس کوشش کا نتیجہ ہے جو وہ بی جے پی کی قیادت میں قائم مخلوط حکومت نے شروع کی تھی۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے کشمیر میں فوج کم کرنے کے فیصلے پر تشویش ظاہر بی جے پی کے رہنما نے صدر پرویز مشرف کی اس تجویز پر کوئی رائے نہیں دی جس میں انہوں نے کشمیر کو ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی بات کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||