پاکستانی بھارتی ٹینس مقابلوں کافاتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے بھارت کی ہارڈ کورٹ قومی ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔ ایشیا کے وہ پہلے ایسے غیر ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنھوں نے بھارت کی قومی اوپن ٹینس چمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ نئی دِلّی میں ڈی ایل ٹی اے گراؤنڈ پر کھیلے گۓ فائنل میں عقیل کا مقابلہ تامل ناڈو کے کھلاڑی ونود شری دھر سے تھا اور وہ پہلا سیٹ ہار بھی گۓ تھے ۔ بعد میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حریف کو چھ چار، سات پانچ، چھ دو اور چھ ایک سے ہرا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تقریبا ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ ہوا۔ میچ کے اختتام عقیل خان نے کہا کہ بھارت میں قومی ٹینس چیمپین شپ کی جیت سے وہ بہت خوش ہیں اور انکی یہ جیت آئی ٹی ایف چیمپین شپ کے خطاب سے کم نہیں ہے۔ بطور انعام عقیل خان کو ایک لاکھ روپے ملے جبکہ شری دھر کو 80 ہزار روپے ملے۔ ماضی میں جرمنی کے ٹینس کھلاڑی مارکوس ہلپرٹ نے اس خطاب کو کولکتہ کے گراس کورٹ پر مستقل دو برس جیتا تھا۔عقیل خان اور ہلپرٹ کے علاوہ کوئی بھی غیر ہندوستانی کھلاڑی اس خطاب سے اب تک محروم رہاہے ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں آئندہ ہونے والے ٹینس مقابلوں میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اور اگر یہ سلسلہ چل نکلا تو دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطے کی بحالی میں کرکٹ اور ہاکی کے بعد ٹینس سے بھی مدد ملے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||