BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 September, 2004, 12:18 GMT 17:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیوس کپ: پاکستان کی فتح

News image
پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو ڈیوس کپ گروپ ون ٹینس ٹائی میں شکست دے دی ہے۔

اسلام آباد کلب کے کلے کورٹ پر کھیلی جانے والی پانچ میچوں کی اس ٹا‏ئی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دو کے مقابلے تین میچوں سے شکست دے کر گروپ ون میں اپنی جگہ برقرار رکھی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہار کرگروپ ون سے گروپ ٹو میں چلی گئی۔

پاکستان کی فتح کا سہرا بجا طور پر عقیل خان کے سر بندھتا ہے جنہوں نے ایک سخت مقابلے کے بعد اپنے حریف سائمن ریا کو ٹائی کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں دو کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی۔

چوبیس سے چھبیس ستمبر تک کھیلی جانے والی اس ٹینس ٹائی کا فیصلہ چھبیس ستبمر کو نہ ہو سکا کیونکہ اس دن کھیلے جانے والا پانچواں اور فیصلہ کن میچ کم روشنی کے سبب اگلے دن یعنی ستائیس ستمبر کو مکمل ہوا۔

اتوار کو جب کم روشنی کے سبب کھیل ختم کرنا پڑا دونوں کھلاڑی ایک ایک سیٹ جیت چکے تھے۔ جبکہ تیسرا سیٹ جاری تھا جس میں سائمن، عقیل سے آگے تھے۔

پیر کو جب تیسرا سیٹ شروع ہوا تو سائمن نے یہ سیٹ 3/6 سے جیت کر میچ میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی۔ اس موقع پر لگتا تھا کہ ٹائی پاکستان کے ہاتھوں سے نکل گئی تاہم عقیل خان کھیل میں دوبارہ واپس آئے۔

اس موقع پر عقیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ان کی جاندار سروس کے سامنے سائمن بالکل بے بس دکھائی دیے۔ اس وقت عقیل نے کھیل کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیا۔

عقیل خان نے چوتھا سیٹ 3/6 سے اور پانچواں سیٹ 2/6 سے جیت کر ناصرف میچ جیتا بلکہ پاکستان کو اس مشکل اور اہم ٹائی میں فتح بھی دلا دی۔

عقیل خان جو کہ اپنی اس کامیابی پر بہت شاداں تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور اپنے ملک کو ایک اہم ٹائی میں جتوانا ان کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کی کامیابی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کامیابی ہے اور اس ٹائی کو جیتنے میں اعصام کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

کل ہونے والا پہلا ریورس سنگل مقابلہ پاکستان کے اعصام الحق اور نیوزی لینڈ کے مارک نیلسن کے درمیان ہوا۔

یہ مقابلہ کافی سخت اور کانٹے دار رہا۔ یہ میچ تقریباّ ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور پانچ سیٹ تک گیا۔

اس میچ کو مارک نیلسن نے دو کے مقابلے تین سیٹ سے جیتا۔

پہلا سیٹ نیلسن نے 4/6 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا اس سیٹ میں اعصام نے نیلسن کو 6/7 سے ہرا کر میچ برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں نیلسن نے زبردست کھیل پیش کیا اور یہ سیٹ 2/6 سے جیت لیا۔

چوتھے سیٹ میں اعصام نے زور لگایا اور یہ سیٹ 5/7 اپنے نام کر لیا۔ میچ پھر برابر ہو گیا اور فیصلہ آخری سیٹ پر ہونا ٹھہرا۔

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں نیلسن نے اعصام کو 4/6 سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

نیلسن کی اس جیت سے دونوں ملکوں کا سکور دو دو میچ کے ساتھ برابر ہو گیا۔
اب فیصلہ عقیل خان اور سائمن ریا کے درمیان پانچویں مقابلے پر ہونا ٹھہراجو کہ پاکستان کے عقیل خان نے جیت کر یہ ٹائی پاکستان کے نام کر دی اور یوں پاکستان ٹینس فیڈریشن کا کلے کورٹ پر یہ ٹائی کروانے کا فیصلہ بھی درست ثابت ہو گیا۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو کلے کورٹ پر کھیلنے کا تجربہ نہیں تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد