آسکر کے لئے مراٹھی فلم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جانب سے اس سال آسکر کے لئے ایک مراٹھی فلم ’شواس‘ کو نامزد کیا گیا ہے کم بجٹ کی یہ فلم کینسر جیسے سنجیدہ موضوع پر بنائی گئی ہے۔ ’شواس‘ آسکر کے لئے بھیجی جانے والی پہلی مراٹھی فلم ہے۔شواس کو اس سال بہترین فلم کا قومی ایوارڈ بھی دیا گیا ہے فلم کی کہانی گاؤں کےایک بچے اور اس کے دادا کے ارد گرد گھومتی ہے ۔ اس بچے کو کینسر ہوجاتا ہے اور جب اس کے دادا اس کو علاج کے لئے شہر لیکر جاتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ بچے کا فوراً آپریشن ضروری ہے اور اس آپریشن میں بچے کی آنکھوں کی روشنی چلی جائے گی۔ فلم میں کینسر سے متاثرہ بچے کا کردار اشون چتالے نے ادا کیا ہے جس کے لئے انہیں بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ بچے کے دادا کا کردار ارون نلوڑے نے نبھایا ہے جو اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ اس فلم کو بنانے کی کہانی بھی کوئی کم دلچسپ نہیں ہے فلم بنانے کے لئے نہ صرف ایک تنظیم قائم کی گئی بلکہ لوگوں سے ادھار بھی لیا گیا۔ فلم کے ہدایت کار سندیپ ساونت کی یہ پہلی فلم ہے ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ فلم مراٹھی فلم انڈسٹری میں ایک نئی جان ڈال سکے گی تو ساونت نے کہا کہ اگر آپ اچھے موضوعات کو لیکر صاف ستھری فلمیں بنائیں گے تو لوگوں کو ضرور پسند آئیں گی۔ گزشتہ برس بھارت سے کوئی فلم آسکر کے لئے نہیں بھیجی گئی تھی لیکن اس سے پہلے ’دیوداس ‘اور ’لگان‘ اسکر کے لئے نامزد کی جا چکی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||