مشرف کی تقریر کاخیرمقدم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتیہ جنتا پارٹی نے دلی سے تعلقات کے بارے میں پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سابق وزیرخارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں صدر مشرف کی تقریر سے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ان کی مجوزہ ملاقات کے لیے ماحول مزید سازگار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’جنرل‘ کے اس پہلے بیانات کے برخلاف ان کی اس تقریر میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے بدھ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران عالمی رہنماؤں سے کہا کہ اگر اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان حائل آہنی پردے کو ہٹانے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تو اب ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان جو مسائل ہیں انہیں فوجی طریقوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||