BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 August, 2004, 13:01 GMT 18:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوما بھارتی کے خلاف مقدمہ واپس

کیا دوبارہ اوما بھارتی کو وزیراعلیٰ بنایا جائے گا؟
کیا دوبارہ اوما بھارتی کو وزیراعلیٰ بنایا جائے گا؟
کرناٹک کی ایک عدالت نے مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلی اوما بھارتی کے خلاف سبھی الزامات واپس لینے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی گزشتہ ایک ہفتے سے جیل میں تھیں۔

ان کے خلاف 1994 میں کرناٹک کے شہر ہُبلی میں عیدگاہ میں جبری طور پر قومی پرچم لہرانے اور فساد برپا کرنے کا الزام تھا۔ اس واقعہ میں پانچ افراد مارے گۓ تھے۔

اوما بھارتی کے خلاف گرفتاری کا ‏غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد انہیں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔

کر ناٹک کی کانگریس حکومت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ بھارتی کے خلاف یہ مقدمہ چلائے گی لیکن کل اچانک حکومت نے بنگلور ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ ان کے خلاف سارے الزامات واپس لینا چاہتی ہے۔

کرناٹک حکومت اوما بھارتی کے خلاف مقدمہ واپس لے کر ایک بڑے سیاسی ٹکراؤ سے بچ گئی ہے۔ بی جے پی نے اس معاملے کو ایک بڑی تحریک میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

یکم ستمبر سے ایل کے اڈوانی اور وینکیا نائڈو سمیت بی جے پی کے اعلیٰ رہنما اوما بھارتی کی گرفتاری کے خلاف بنگلور میں ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دینے والے تھے۔

اوما بھارتی کا معاملہ عیدگاہ میں جبرا داخل ہونے اور فساد برپا کرنے کا تھا لیکن بی جے پی نے اسے ایسا سیاسی رنگ دیا تھا کہ جیسے یہ معاملہ قومی پرچم کی بے حرمتی کا ہو۔ بی جے پی نے اسے ایک تحریک بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

لیکن مقدمہ واپس لیکر کانگریس نے بی جے پی کو تحریک چلانے سے محروم کر دیا۔ مہاراشٹر میں اکتوبر میں انتخاب ہونے والے ہیں۔ بی جے پی کسی ایسے ہی جذباتی موضوع کی تلاش میں تھی جس کی بنیاد پر وہ اپنے کارکنوں میں جوش پیدا کر سکے۔

مقدمے کی واپسی سے بی جے پی کے لۓ یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ وہ اوما بھارتی کو مدھیہ پردیش کا دوبارہ وزیراعلی بنائے یا نہیں۔ بی جے پی کانگریس کے اس فیصلے کو اپنی جیت سےتعبیر کر سکتی ہے لیکن سیاسی طور پر کانگریس نے اس معاملے میں بی جے پی کو مات دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد