BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 August, 2004, 10:01 GMT 15:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوما کا استعفیٰ، نئے ٹکراؤ کی تیاری

اوما بھارتی
ماضی میں اوما کے خلاف اس معاملے میں کم از کم 18 بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ان وارنٹوں پر عمل نہیں ہو پاتا
مدھیہ پردیش کی وزیراعلی اوما بھارتی کے مستعفی ہونے کی پیشکش کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام وزرا کو کابینہ سے فوراً برطرف کیا جائے جنہیں مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔

محترمہ اوما بھارتی کے خلاف کرناٹک کی ایک عدالت نے نا قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ایک ٹیم ریاست کے دارالحکومت بھوپال بھیجی گئی ہے۔

اوما پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ہندو قوم پرست حامیوں کے ساتھ کرناٹک میں ہبلی کی عیدگاہ پر 1994 میں حملہ کیا تھا۔اس معاملے میں ان کے خلاف اقدام قتل تک کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

ماضی میں اس معاملے میں ان کے خلاف کم از کم18 بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں لیکن ابھی تک ان وارنٹوں پر عمل نہیں ہو سکا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکمراں اتحاد کے بعض وزراء کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ لالو پرساد یادو سمیت وہ تمام وزرا استعفی دیں جن کے خلاف مجرمانہ معاملات کے مقدمات ہیں۔

ایسے ہی ایک وزیر شیبو سورین کو گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد مستعفی ہونا پڑا تھا۔

بی جے پی کو یہ مطالبہ مہنگا پڑاہے۔ محترمہ بھارتی کے استعفیٰ کے بعد حکمراں اتحاد اور حزب اختلاف کے درمیان تصادم میں مزید شدت آ گئی ہے۔

اس سوال پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں پہلے ہی رخنہ پڑ چکا ہے۔ بی جی پی اب ان وزراء کے استعفے کا مزید شدت سے مطالبہ کر رہی ہے جنہیں یہاں ’داغی‘ وزیر کہا جاتا ہے۔

دوسری طرف حکمراں جماعتیں یہی مطالبہ لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے کر رہی ہیں جن کے خلاف بابری مسجد کے انہدام کے مقدمات ہیں لیکن ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ مجرمانہ نہیں سیاسی معاملات ہیں۔

اس پوری کشا کش اور بحث میں یہ اصل معاملہ کہیں پس منظر میں چلا گیا ہے کہ سیاست میں جرا‏ئم کی آمیزش کیسے روکی جائے؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد