اما بھارتی کی جگہ نئے لیڈر کا انتخاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی وزیر اعلی اما بھارتی کی جانب سے استعفی دینے کے فیصلے کے بعد پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی پارٹی کے نئے رہنما کا انتخاب کرے گی۔ بھوپال میں ہونے والی اس اجلاس میں پارٹی جنرل سیکریٹری ارون جیٹلی بھی موجود ہونگے۔ پیر کو بی جے پی کا پارلیمانی بورڈ نئی دلی میں اما بھارتی کے استعفے پر غور کرے گا۔ اما بھارتی نے جن کے خلاف کرناٹک کے شہر ہبلی کی عدالت نے نا قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اپنا استعفی پارٹی کی قیادت کو پیش کر دیا تھا ۔ اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اراکین اسمبلی کے اجلاس میں نئے لیڈر کے انتخاب کے بعد اپنااستعفی گورنر کو پیش کر دیں گی۔ دریں اثناء کرناٹک پولیس کی ایک ٹیم اما بھارتی کی گرفتاری کے لیے مدھیہ پردیش پہنچ رہی ہے ۔ ان کے خلاف یہ وارنٹ ہبلی کی عدالت نے نو سال پرانے ایک کیس کے سلسلے میں جاری کیے ہیں۔ اما بھارتی پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998 میں ہبلی میں مسلمانوں کی عید گاہ پر ترنگا لہرایا تھا اور اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ہزاروں کارکن ہبلی پہنچے تھے اور اس دوران ہو نے والے فسادات میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||