BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 August, 2004, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اما بھارتی کے استعفی کامطالبہ
امّہ بھارتی
جمعہ کو بھارتی پارلیمان میں کانگرس اور راشٹریا جنتا دل کے ممبران نے بھارتی جانتا پارٹی کی رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کی وزیر اعلیٰ اما بھارتی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ کا معاملہ اٹھایا اور ان کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

اس معاملے کی وجہ سے پارلیمان کی کارروائی دو گھنٹے کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔

اس سے پہلے تین دنوں تک حزب اختلاف کے ممبران نے ویر ساورکر کے معاملے کی وجہ سے پارلیمان میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔

سابق مرکزی وزیر شیبو سورین کی طرح اما بھارتی کا معاملہ بھی دس سال پرانا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہبلی میں ایک عید گاہ پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں اما بھارتی اور دیگر 21 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حکومتی جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ اما بھارتی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ کی وجہ سے انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ شیبو سورین کے خلاف جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا جس کی وجہ سے حزب اختلاف نے پارلیمان میں ہنگامہ آرائی کر کے انہیں استعفی دینے پر مجبور کر دیا تھا۔

اما بھارتی کے خلاف مقدمہ ہبلی کی ایک عدالت میں چل رہا ہے۔ یہ مقدمہ 15 اگست 1994 کو عدالت میں درج کیا گیا تھا۔

بھارتی اخبار ’ہندو‘ کے مطابق حکومت نے پہلے اما بھارتی اور دیگر افراد کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن اس کے بعد حکومت نے یہ درخواست واپس لے لی۔

اس معاملے میں عدالت نے پچھلے سالوں میں اما بھارتی، جگدیش شیٹی گار اور دیگر افراد کے خلاف کئی بار غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد