اوما مستعفی بابو لال وزیرِ اعلیٰ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی وزیر اعلیٰ اما بھارتی نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ان کی جگہ ان کی پارٹی بی جے پی کے ارکان نے بابو لال گور کو پارٹی لیڈر مٹنتخب کیا ہے۔ اس سے پہلے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پیر کو نئے پارلیمانی لیڈر کاانتخاب کرے گی۔ پارٹی لیڈر منتخب ہونے کے بعد بابو لال گور نے گورنر سے ملاقات کی اور گورنر بلرام جاکڑ نے ان سے نئے وزیراعلیٰ کا حلف لیا اور انہیں حکومت بنانے کے لیے کہا۔ اب بابو لال گور اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔ اما بھارتی نے جن کے خلاف کرناٹک کے شہر ہبلی کی عدالت نے نا قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اپنا استعفی پہلے ہی پارٹی کی قیادت کو پیش کر چکی تھیں ۔ اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اراکین اسمبلی کے اجلاس میں نئے لیڈر کے انتخاب کے بعد اپنااستعفیٰ گورنر کو پیش کر دیں گی۔ سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی کو ایک ایسی تقریر کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا جو انہوں نے دس سال قبل کی تھی اور جس کی بنا پر ان کے خلاف اب تک اٹھارہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں جن میں سے آخری وارنٹ نا قابلِ ضمانت ہیں۔ دریں اثناء کرناٹک پولیس کی ایک ٹیم اما بھارتی کی گرفتاری کے لیے مدھیہ پردیش پہنچ رہی ہے ۔ اما بھارتی پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998 میں ہبلی میں ایک عید گاہ پر ترنگا لہرایا تھا اور اس موقع پر جانے والی ان کی تقریر اشتعال انگیز تھی جس کی وجہ سے فساد بھڑک اٹھا اور کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||