BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 August, 2004, 12:17 GMT 17:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امرتسر میں لاکھوں سکھوں کی آمد
سکھ جشن
سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی چار سو سالہ تقریبات منانے کے لیے دنیا بھر سے سکھ بھارت کے شہر امرتسر میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔

تقریباّ چالیس لاکھ سکھوں کے امرتسر میں آنے کی توقع ہے جہاں ان کی سب سے مقدس زیارت گولڈن ٹیمپل واقعہ ہے۔سکھوں کے لیے گولڈن ٹیمپل اتنا ہی مقدس ہے جتنا کہ مسلمانوں کے لیے مکہ۔ یکم ستمبر کو ہونے والی زیادہ تر تقریبات گولڈن ٹیمپل ہی میں ہوں گی۔

یہ دن سکھوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ چار سو سال قبل یکم ستمبر کو سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو گرو گرنتھ صاحب کو گولڈن ٹیمپل میں لائے تھے۔ گرنتھ صاحب تمام سکھ گرووں کی تعلیمات کا مجموعہ ہے اور سکھ مذہب کے ماننے والوں کے لیے روحانی فیض کا ذریعہ ہے۔

گرنتھ صاحب کو علامتی طور پر دسویں گرو کا درجہ دیا جاتا ہے اور اسے اتنی ہی تعظیم دی جاتی ہے جتنی کہ کسی بھی سکھ گرو کو۔

گولڈن ٹیمپل جسے ہری مندر صاحب بھی کہا جاتا ہے، کے گرد و نواح میں ایک میلے کا سا سماں ہے۔ شہر میں گلیوں اور سڑکوں کو پختہ کیا گیا ہے اور عمارتوں کی دیواروں پر سفیدی کی گئی ہے۔

سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پانچ دنوں کی رسومات میں تقریباّ چار لاکھ سکھوں کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سکھ امرتسر میں اکٹھے ہو ں گے۔

سکھوں کے مذہبی مقامات کی ذمہ دار تنظیم شرومانی گردوارہ پرابندھک کمیٹی اور پنجاب حکومت اس جشن کو یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر خاص یادگاری سکے جاری کیے جا رہے ہیں۔ گولڈن ٹیمپل اور اس کے کمپلیکس کی دوسری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے اور آتش بازی اور لیزر شو کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

گرو گرنتھ صاحب کی فلاسفی اور تعلیمات پر ایک سیمینار، مذہبی پینٹنگز کی نمائش اور ایک بڑے اجتماع کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں اہم مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات، جن میں بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ بھی شامل ہیں، خطاب کریں گی۔

جشن کے موقع پر سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار شہر میں تعینات کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد