 |  گولڈن ٹیمپل کوعالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا جا سکتا ہے ۔ |
بھارت کی ریاست پنجاب میں یونیسکو کا ایک نمائندہ امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے جہاں مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی 400ویں سالگرہ کی تقریبات کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ یہ تقریبات یکم ستمبر سے شروع ہوں گی ۔ یونیسکو کے پروفیسر انعام الحق اس تاریخی عمارت کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا یہ عمارت ان تقاضوں کوپورا کرتی ہے جس کے تحت اس کو عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا جا سکتا ہے ۔ گولڈن ٹیمپل کا انتظام چلانے والی شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی اور ریاستی حکومت دونوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ یونیسکو کے ان تقاضوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جس سے اس مقدس مقام کو عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ مل جائے۔ |