BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 July, 2004, 09:43 GMT 14:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوا میں فٹبال کا جنون
گوا میں فٹبال کے شائقین میں اضافہ ہوا ہے
گوا میں فٹبال کے شائقین میں اضافہ ہوا ہے
فٹبال کے یورو 2004 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پرتگال اور یونان مدِمقابل آنے والے ہیں اور اس موقع پر بھارت کی مغربی ساحلی ریاست گوا میں لوگوں میں فٹبال کے شوق میں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

گوا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ فائنل کے دوران وہ اپنے سابق نوآبادیاتی حکمراں کی حمایت کریں گے۔

گوا کی ریاستی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر اور سابق کپتان براہمانند شنکواکر نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اور میرے بھائی یہ فائنل میچ دیکھیں گے اور اس دوران ٹی وی کے پہلو میں پرتگال کا جھنڈا بھی رکھا جائے گا۔‘

براہمانند شنکواکر نے کہا کہ ’میرے خیال میں گوا کی اسی فیصد آبادی کی ہمدردیاں پرتگال کی فٹبال ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘

گوا میں پرتگال کی اشیا کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے
گوا میں پرتگال کی اشیا کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے

تاہم گوا میں کاروبار کرنے والے نوئیل لیما لتاؤ کہتے ہیں کہ ’سو فیصد لوگ پرتگال کی ٹیم کے ساتھ ہیں اور یونانی ٹیم کے ساتھ کسی کو ہمدردی نہیں ہے۔‘

گوا میں کھیلوں کے مقامی صحافی اینتھونی مارکس کا کہنا ہے کہ کوئی شخص بھی پرتگال کی فٹبال ٹیم کے خلاف نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’گوا میں فٹبال کا آغاز بظاہر پرتگالیوں ہی نے کیا تھا اور گوا فٹبال ایسوسی ایشن بھی انہوں نے تشکیل دی تھی۔‘

گوا پر انیس سو ساٹھ کے عشرے تک تقریباً چار سو برس سے زآئد عرصے تک پرتگالیوں کی حکومت رہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ فادر ولیم رابرٹ لیونز نے گوا میں فٹبال کا کھیل اٹھارہ سو اسی کی دہائی میں متعارف کرایا تھا جب وہ علاج کے سلسلے میں گوا آئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد