پرتگال نے انگلینڈ کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوروپین فٹبال چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے انگلینڈ کو ایک سنسنی خیز میچ میں پینیلٹی شوٹ آوٹ میں ہرادیا۔ اس میچ میں کُل پندرہ گول سکور کیے گئے۔ میچ کے شروع ہونے کے تین منٹ کے اندر انگلینڈ کے مائکل اوؤن نے گول کر دیا اور میچ کے بیشتر حصے میں انگلینڈ کی ایک صفر سے برتری رہی۔ لیکن پھر کھیل کے تراسی منٹ میں پرتگال کے ایک متابادل کھلاڑی ہیلڈر پوستیگا نے سر سے گول کر دیا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک کے سکور پر برابر تھیں تومیچ میں ’ایکسٹرا ٹائم‘ دیا گیا۔اس میں پہلے پرگال (کوستا) اور پھر انگلینڈ (کیمپبیل) نے گول کیا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آوٹ کا مرحلہ آگیا۔
پہلے پینالٹی کِک پر انگلینڈ کے کپتان ڈیوڈ بیکھم سکور نہ کر سکے جس سے ان کے ٹیم کو بہت دھچکہ پہنچا۔اس کے باوجود پینالٹی شوٹ آوٹ کے بعد دونوں ٹیمیں چار چار سے برابر تھیں اور مزید پینالتٹی ٹائم کا مرحلہ شروع ہوا۔ آخر میں پرتگال کے گول کیپر ریکاردہ میچ کے ہیرو بنے۔جب پینالٹی سکور پانچ پانچ پر برابر تھا تو انہوں نے انگلینڈ کی طرف سے گول کی کوشش بچا لی اور پھر آخری اور فیصلہ کن گول انہوں نے ہی کیا۔ یو پرتگال پینالٹی شوٹ آوٹ میں چھ۔ پانچ سے جیت گیا۔ یہ یورپین چیمینشپ کا ایک بہت ہی سنسنی خیز مقابلہ رہا۔ سٹیڈیم انگلینڈ اور میزبان ملک پرتگال دونوں کے ہزاروں حامییوں سے بھرا پڑا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||