یونان نے فرانس کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوروپین فٹبال چیمپیئن شپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں یونان نے سابق چیمپین فرانس کو ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔ اس مقابلے میں فرانس یورپی چیمین کے اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا تھا لہذا یہ شکست چیمپیئن شپ کا ایک بہت تعجب خیز نتیجہ ہے۔ میچ کا واحد گول یونان کے کھلاڑی انجیلوس کارستیاس نے کھیل کے دوسرے حصے میں گیند کو سر سے مار کر کیا۔ فرانس نے حریف ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے لیکن سب ناکام رہے۔ اب یونان سیمی فائنل میں چیک ریپبلک اور ڈینمارک کے درمیان کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کرے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||