یورو کپ 2004: پرتگال فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرتگال کی فٹ بال ٹیم ہالینڈ کو دو ایک سے ہرا کر یورو کپ 200 کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال کی طرف سے پہلا گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیا۔ میچ کے چالیسویں منٹ میں پرتگال کے کپتان فیگو نے گول کرنے کی ایک شاندار کوشش کی لیکن بال پول سے ٹکرا کر واپس آ گیا۔ دوسرے ہاف میں پرتگال کے کھلاڑی نونو مانیش نے میچ کے چھپنویں منٹ میں ایک شاندار گول کر کے سکور دو صفر کر دیا۔ نونو مانیش کے گول کے سات منٹ بعد ہی پرتگال کے کھلاڑی اندرادے نے گول بچانے کی ایک کوشش میں بال اپنے ہی گول میں پھینک دی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پرتگال کا مقابلہ چیک ریپبلک اور یونان کے درمیان جمعرات کو ہونے والے دوسرے سیمی فانل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||