یونان یورو کپ کے فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونان کی ٹیم چیک جمہوریہ کو ایک صفر سے ہرا کر یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فائنل میں یونان کا مقابلہ میزبان ملک پرتگال سے ہوگا۔ یونان کی ٹیم سیمی فائنل سلور گول کے ذریعے جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ یونان نے فیصلہ کن گول ایکسٹرا ٹائم کا پہلا ہاف ختم ہونے سے صرف چند سیکنڈ پہلے کیا۔ یہ گول یونانی کھلاڑی ٹرئیانوس ڈیلاس نے ایک کارنر پر کیا۔ اس سے پہلے مقررہ وقت میں مقابلہ صفر صفر سے برابر تھا۔ چیک جمہوریہ کی ٹیم کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ چیک جمہوریہ کے کھلاڑی ٹامس روزیکی کا ایک شاٹ کراس بار سے لگ کر واپس آ گیا تھا۔ یونان کی ٹیم نے اپنے گول کا شاندار طریقے سے دفاع کیا۔ ٹرئیانوس ڈیلاس نے چیک جمہوریہ کے کئی حملے ناکام بنائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||