 |  گجرات میں بھی بی جے پی کو لوک سبھا کے انتخابات میں شکست ہوئی ہے |
بھارت کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ ریاست گجرات میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ نریندررمودی کو ہٹانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سربراہ وینکہیا نائڈو نے نئی دہلی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ گجرات میں پارٹی کی قیادت میں تبدیلی لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلہ جون کی بائیس تاریخ سے ممبئی میں ہونے والے پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے ایجنڈے پر نہیں ہے۔ اس سے پہلے پارٹی کے سربراہ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سے فون پر بات کی۔ اٹل بہاری واجپائی ان دنوں شمالی ہندوستان کے تفریحی مقام منالی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
 |  گجرا ت کے فسادات میں ہزاورں مسلمان مارے گئے تھے |
سابق وزیر اعظم گزشتہ دو دن سے نریند مودی پر تنقید کر رہے ہیں اور سن دو ہزار دو میں گجرات میں ہونے والے مذہبی فسادات کو حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ |