ڈی ایم کے وزارتوں سے خوش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکمران کانگریس پارٹی اور اس کی حلیف جماعت ڈی ایم کے میں وزارتوں اور کابینہ کے عہدوں کے معاملے پر جاری چپقلش ختم ہو گئی ہے۔ ڈی ایم کے پارٹی کے قائد ڈاکٹر کرونانیدھی نے رپورٹروں کو بتایا کہ یہ رسہ کشی کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کی براہ راست مداخلت کے سبب ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایم کے کو جہاز رانی اور ریوینو کی وزارتیں دی جائیں گی۔ ڈی ایم کے پارٹی کا کہنا ہے کہ اسے انسانی وسائل اور داخلی سکیورٹی کی وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا اسے یہ وزارتیں ملتی ہیں یا نہیں۔ ڈی ایم کے پارٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانگریس پارٹی نے اسے تین وزارتیں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن جب اتوار کو وزارتوں کا اعلان کیا گیا تو صورت حال وعدے سے مختلف تھی۔ پارٹی کے برہم رہنما ڈاکٹر کرونانیدھی نے اپنے وزراء سے کہا تھا کہ جب تک یہ تنازعہ حل نہیں ہو جاتا وہ اس وقت تک کام شروع نہ کریں۔ ڈی ایک کے پارٹی کو اڑسٹھ رکنی کونسل میں سے سات وزارتیں دی گئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||