BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 April, 2004, 03:29 GMT 08:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امام بخاری: بی جے پی کی حمایت
امام احمد بخاری
امام احمد بخاری اس سے پہلے ہمیشہ کانگریس کی حمایت کیا کرتے تھے
دلی کی جامع مسجد کے امام احمد بخاری نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے اور ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالیں۔

ہندوستانی مسلمانوں میں اثرو رسوخ رکھنے والے امام احمد بخاری نے یہ اعلان سنیچر کے روز دلی میں کیا۔

اس سے پہلے امام بخاری ہمیشہ کانگریس کے حامی رہے ہیں۔

بی بی سی ہندی سروس کے ساتھ ایک انٹرویو میں امام احمد بخاری نے کہا کہ ہندوستان کی سیکولر پارٹیوں نے گزشتہ پچاس برس کے دوران مسلمانوں کو کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں نے مسلمانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی سے ڈرا کر ووٹ حاصل کئے اور بعد میں خود بی جے پی سے اتحاد کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں کو ووٹ دے کر ان کا سہارا بننے والے مسلمان آج خود بے سہارا ہو گئے ہیں۔

امام احمد بخاری نے کہا کہ آج بی جے پی مسلمانوں کو قریب لانے اور انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہی ہے اور اس نے کُھل کر گجرات کے واقعات پر پشیمانی کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں گجرات میں نریندر سنگھ مودی کی حکومت میں جو کچھ ہوا مسلمان اسے فراموش نہیں کر سکتے لیکن اس سے پہلے کانگریس کے ادوار حکومت میں جو چھتیس ہزار مسلم کُش فسادات ہوئے ہندوستانی مسلمانوں کے کئے انہیں بھی بھلانا مشکل ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد