’بات چیت ہی مسائل کا حل ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کے ذریعے ہی وہ تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں جو گزشتہ جنگیں حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ وہ جموں میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اس خیال سے متفق ہے۔ واجپائی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا عزم دہراتے ہوئے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ علیحدگی پسند انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||