BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 February, 2004, 02:49 GMT 07:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت مذاکرات: سفارشات پر فیصلہ آج
مذاکرات کا آخری دن
اسلام آباد میں بدھ کو پاکستان اور ہندوستان کے مابین تین روزہ مذاکرات کے آخری دن خارجہ سیکٹریوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران مذاکرات میں جو سفارشات مرتب کی گئی ہیں ان پر حتمی فیصلے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بات چیت میں امن کے عمل کے ایک منظم ٹائم ٹیبل کی رسمی منظوری بھی دی جائے گی۔

اس ٹائم ٹیبل کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جو امور برسوں سے تصادم کا سبب بنے رہے ہیں ان کو حل کیا جا سکے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ بدھ کے مذاکرات کا مقصد آئندہ مذاکرات کی شکل مرتب کرنا اور ایجنڈہ طے کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کو جس بات پر اتفاق ہو نے کا امکان ہے اس سے یہ تعین ہو جائے گا کہ مربوط مذاکرات کس سطح پر شروع ہوں گے کب ہوں گے اور ان کو سرکاری سطح سے سیاسی سطح پر کب اور کس طرح لایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے مذاکرات انیس سو ستانوے سے ہوتے رہے ہیں جن میں مسئلہ کشمیر، سلامتی کے امور، دہشت گردی اور منشیات کا خاتمے کے علاوہ سر کریک، وولر بیراج اور اقتصادی صورتِ حال پر بات چیت شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد