’بی جے پی فاشسٹ جماعت ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں برسرِاقتدار سماج وادی پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو نے لکھنو میں پارٹی منشور کو جاری کیا۔ منشور میں بھارتی جنتا پارٹی بی جے پی کو ایک غیر جمہوری، غیر آئینی اور فاشسٹ جماعت قرار دیا گیا ہے۔ منشور کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کا اولین اور بنیادی مقصد غربت و بے روزگاری کے خاتمے کی جدوجہد کرنا ہو گا۔ منشور کے اجراء کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے بی جے پی پر الزام لگایا کے وہ انتخاب جیتنے کے لیے جذباتی مسائل کو اچھال رہی ہے۔ انہوں نے اس قیاس آرائی کی بھی تردید کی کہ ان کی جماعت برسرِ اقتدار رہنے کے لیے مرکز میں بی جی پی کی حمایت کرے گی۔ سماج وادی پارٹی کو اترپردیش میں واضح حمایت حاصل ہے۔ تاہم اس بار اس کے رہنماؤں نے اسے قومی سطح پر توسیع دینے کے لیے کئی اور ریاستوں سے بھی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی مرکزی حکومت کی تشکیل میں بھی اتر پردیش اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اسی ارکان اسمبلی کا اسی ریاست سے منتخب ہوتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||