بھارت: چھبیس پولیس والے ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کی شمال مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے چھبیس پولیس والے ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کا یہ قافلہ ریاست کے دارالحکومت رانچی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور ایک علاقے میں گشت کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ بدھ کو اس وقت ہوا جب مذکورہ قافلہ ایک گھنے جنگل میں باغیوں کو تلاش کر رہا تھا۔ بھارت کے نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی بھی جمعرات کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ ایک پیپلز وار گروپ نامی ایک باغی تنظیم نے کیا ہے۔ پیپلز وار گروپ بیس سال سے کمیونسٹ ریاست کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔ پیپلز وار گروپ کسانوں کی طرف سے شروع ہونے والی مسلح تحریک ہے جو بھارت کے دیہی علاقوں میں انقلاب لانا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے ان باغیوں پر ریاست بہار میں بڑے زمینداروں اور سرکاری اہلکاروں پر حملے کرنے کا بھی الزام بھی کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال بھی ایک حملے میں باغیوں نے تینتیس افراد ہلاک کر دیئے تھے۔ فروری میں پیپلز وار گروپ اور ایک مختلف باغی تنظیم ماؤسٹ کمیونسٹ سنٹر نے پولیس پر حملے کرنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت میں کمیونزم کے لئے مسلح تحریک کے دوران گزشتہ بیس سال میں چھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||