بھارت، ہیلی کاپٹر حادثے میں دو ہلاک

بھارت کے مغربی علاقے ناسک میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے رہائشی علاقے میں گرنے جانے سے سیکیورٹی فورسز کے دو افسر ہلاک ہوگئے ہیں۔
رہائشی علاقے میں گرنے کے باجود حکام کے مطابق اس حادثے میں زمین پر کوئی متاثر نہیں ہوا ہے۔
فضائیہ کے حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گاندھی نگر میں فوج کے تربیتی مرکز سے اڑا تھا اور ناسک کے جاچک نگر میں ایک بنگلے سے ٹکرا کر نیچے گرگيا۔
ناسک پولیس کے ایک بیان کے مطابق’جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت بنگلے میں کوئی موجود نہیں تھا اور اس گھر کو بھی بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔‘
فوج کے مطابق اس میں ہلاک ہونے والے میجر اتل گارجے اور کپتان بھانو داس شامل ہیں۔ ان دونوں کا تعلق جودھ پور سے ہے۔
اس دونوں سینیئر افسران کی لاشیں بھی ہیلی کاپٹرکے ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کہ بعض تکنیکی خرابی کے سبب یہ ہیلی کاپٹر اتنے نیچے آگيا تھا۔
ناسک کے مجسٹریٹ کے پی ویلسانی کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں لیکن نیچے اس سے زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔''



