بی جے پی کو اترپردیش میں جھٹکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کی حکمران جماعت بی جے پی ملک کے صوبے اترپردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دو پارلیمانی سیٹیں ہارگئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کی ان ضمنی انتخاب میں ہار کو حکمران جماعت کے لیے زبردست دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
بی جے پی اتر پردیش میں جن سیٹیوں پر ہاری ہے ان میں گورکھ پور اور پھول پور کی سیٹیں شامل ہیں۔
۔ بی جے پی کے لیے گورکھ پور اور پھول پور کی سیٹیں بہت اہم تھیں کیونکہ یہ بی جے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلی کیشو پرساد کی سیٹیں تھیں۔
خیال رہے کہ گورکھ پور سے یوگی آدتیہ نا تھہ مسلسل پانچ بار منتخب ہوچکے ہیں ۔
ان دونوں نشستوں پر بی جے پی کی شکست بظاہر سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے مابین ہونے والا غیر متوقع سیاسی اتحاد بنا ۔
ملک کے دیگر علاقوں سے بھی حکمران جماعت کو اچھی خبر نہیں ملی اور بہار میں ارریا پارلیمانی حلقے مین لالو یادو کی پارٹی نے بی جے پی شکست سے دوچار کیا۔
واضح رہے کہ اپنی سادہ طرزِ گفتگو کی وجہ سے مشہور لالو ان دنوں جیل میں قید ہیں اور پارٹی کی کمان اب ان کے بیٹے تیجسوی یادو کے ہاتھ میں ہے ۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کی پارٹی نے ایک اسمبلی سیٹ بھی جیتی ہے۔ اس جیت نے یو پی اور بہار میں حزب اختلاف کی جماعتوں میں نئی جان ڈال دی ہے۔
اس ہار کے بعد بی جے پی کو خدشہ ہے کہ اگر ان جماعتوں نے اتر پردیش اور بہار میں 2019 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل اس طرح کا محاذ بنا لیا تو اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات خطرے میں پڑ سکتے ہیں ۔








