تریپورہ کے انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد کارکنوں نے لینن کے مجمسے تباہ کیے

،ویڈیو کیپشنتریپورہ کے انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد کارکنوں نے لینن کے مجمسے تباہ کیے

انڈیا کی ریاست تریپورہ کے انتخابات میں بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد فاتح جماعت کے کارکنوں نے روسی انقلاب کے رہنما لینن کے دو مجمسے تباہ کر دیے اور کئی جگہ کمیونسٹ پارٹی کے دفاتر پر حملے کیے۔ تمل ناڈو میں بھی برہمن واد مخالف مفکر اور سیاستدان پیریار کے مجمسے کی بھی بے حرمتی کی گئی اور مغربی اترپردیش میں دلت ہیرو امبیڈکر کی مورتی توڑ دی گئی ہے۔ بنگال میں بی جے پی کے نظریہ ساز شیاما پرساد مکھرجی کے مجسمے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جمعرات کو گاندھی کے ایک مجسمے کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ تجزیہ کار ان واقعات کو ہندتوا کے غلبے کی سیاست سے تعبیر کر رہے ہیں۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ۔