BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 September, 2008, 02:10 GMT 07:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مُور کی نئی فلم انٹرنیٹ پرمفت
مائکل مور صدارتی انتخاب میں باراک اوبامہ کی حمایات کررہے ہیں۔
آسکر انعام یافتہ فلم ساز مائیکل مور اپنی نئی دستاویزی فلم انٹرنیٹ پر ریلیز کر رہے ہیں جسے شائقین مفت میں دیکھ سکیں گے۔

’سلیکر اپرائزنگ‘ شمالی امریکہ میں تئیس ستمبر سے تین ہفتوں کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہوگی۔

مائیکل مور ’فارن ہائٹ نائن الیون‘ جیسی متنازعہ لیکن کامیاب فلم کے خالق ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں کی دنیا میں اپنے بیس برس مکمل ہونےکے موقع پر شائقین کو اپنی نئی دستاویزی فلم مفت دیکھنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

یہ فلم امریکہ میں سن دو ہزار چار کے صدارتی انتخابات کے دوران لوگوں کو ووٹ ڈالنے پر مائل کرنے کے لیے مائیکل مور کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر مبنی ہے۔ مور نے مہم کے دوران پورے ملک کا دورہ کیا تھا۔

مور نے کہا کہ انہوں نے یہ فلم سنیما گھروں میں ریلیز کرنے پر بھی غور کیا تھا لیکن اس نتیجے پر پہنچے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے وہ لوگوں تک ووٹ ڈالنے کا اپنا پیغام بہتر طور پر پہنچا سکتے ہیں۔

اس سے قبل مور نے گزشتہ برس امریکہ کہ حفظان صحت کے نظام پر فلم بنائی تھی جسے آسکر انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے آسکر انعام سن دو ہزار دو میں جیتا تھا۔

اسی بارے میں
وینس میں فلمی میلے کا آغاز
28 August, 2008 | فن فنکار
بم دھماکوں اور تشدد پر فلمیں
05 September, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد