BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 May, 2008, 12:09 GMT 17:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مظفر علی کی’نور جہاں‘ ایمان علی

ایمان علی
ایمان علی حال ہی میں ریلیز پاکستانی فلم ’ خدا کے لیے‘ میں نظر آئیں ہیں‎
امراؤ جان جیسی کامیاب فلم بنانے والے فلمساز مظفر علی اب نور جہاں اور جہانگیر پر فلم بنانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور ان کی اس تاریخی فلم میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نورجہاں کا کردار نبھائیں گیں۔

ایمان علی حال ہی میں ریلیز پاکستانی فلم ’ خدا کے لیے‘ میں نظر آئیں اور انڈیا میں اس فلم کی نمائش کے بعد فلمی تجزیہ نگاروں نے ان کے کام کی تعریف کی ہے۔

مظفر علی کی فلم میں ایک اہم رول ملنے پر لوگ انہیں خوش قمست تصور کر رہے ہیں کیونکہ علی کی فلم امراؤ جان میں اداکارہ ریکھا نے کام کیا تھا اور ان کی یہ فلم بہت مقبول ہوئی تھی اور انہيں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

فلم کی تیاریوں میں مصروف مظفر علی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’نور جہاں کے کردار کے لیے ایمان کا انتخاب ہو چکا ہے اور جہانگیر کے کردار کے لیے تین اداکاروں کے نام ہیں‘۔

فلم تاریخ پر مبنی ہے اس لیے اس پر ریسرچ بھی جاری ہے۔مظفر علی کے مطابق فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے اس پر بہت کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفر علی فلم کی کچھ شوٹنگ پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنی فلم میں اس دور کو دکھانے کی کوشش کریں گے جب جہانگیر نے اپنے دور حکومت میں کچھ وقفے کے لیے لاہور میں قیام کیا تھا۔اس لیے لاہور میں شوٹنگ کے لیے کچھ مقامات کا انتخاب جاری ہے۔

اسی بارے میں
امراؤ جان – ایک بار پھر
02 November, 2006 | فن فنکار
امراؤ جان – ایک بار پھر
01 November, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد