BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 November, 2006, 14:44 GMT 19:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کائلی منوگ کا سڈنی میں کنسرٹ
کائلی منوگ
کائلی کی کارکردگی کو دیکھ کر کہنا مشکل ہے کہ انہیں کینسر جیسا عارضہ لاحق تھا
پاپ سٹار کائلی منوگ نے بریسٹ کینسر کے علاج کے بعد سڈنی میں پہلا کنسرٹ کیا ہے۔

گلابی رنگ کے پروں کا لباس پہنے کائلی جب سٹیج پر نمودار ہوئیں تو انہوں نے بلند آواز میں کہا’ گڈ ایوننگ سڈنی‘۔ مئی 2005 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہونے پر انھوں نے یہ ورلڈ ٹور مؤخر کر دیا تھا۔ اپنے وطن آسٹریلیا میں وہ بیس کنسرٹ کریں گی جس کے بعد اگلے سال جنوری میں وہ برطانیہ پہنچیں گی۔

کنسرٹ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں کیونکہ وہ ابھی بھی پوری طرح سے صحت یاب نہیں ہوئیں ہیں۔ کائلی کا کہنا ہے ’ میں بہت خوش ہوں کیونکہ اس کا میں بہت عرصے سے انتظار کر رہی تھی۔ میں پوری طرح سے تیار ہوں مگر میں یہ نہیں جانتی کہ جو کچھ میں پہلے کرتی تھی وہ کر پاؤں گی یا نہیں۔ اب میں سٹیج پر زیادہ اچھل کود نہیں کر سکتی مگر یہ تبدیلیاں ضروری ہیں‘۔

فکر مند ہونے کے باوجود اس پاپ سنگر نے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہت سےملبوسات بھی تبدیل کیے جن میں بڑے فیشن ڈیزائنرز کے ڈیزاین کردہ لباس شامل تھے جیسا کہ جان گیلیانو اور ایمیلیو۔

کائلی نے اپنی گلوکاری کے بیس سالہ دور کے مشہور نغمات کو پیش کیا جن میں ’ اِن یور آئز‘ اور ’شاکڈ‘ جیسے گیت بھی شامل تھے۔ انہوں نے ایک نیا گیت’ وائٹ ڈائمنڈ‘ بھی پیش کیا۔

کائلی منوگ کو مئی 2005 میں اپنی بیماری کا پتا چلا اور دو دن کے بعد ہی آسٹریلیا میں انھوں نے سرجری کروا لی۔ ان کی کیموتھراپی دسمبر 2005 میں ختم ہو گئی لیکن ابھی بھی کینسر کے دوبارہ حملے سے بچنے کے لیے وہ علاج کروا رہی ہیں۔

گزشتہ سال مارچ اور مئی کے دوران کائلی نے برطانیہ اور یورپ میں کامیاب کنسرٹ کیے تھے مگر گلاسٹل بری کے میلے میں ’شوگرل‘ ٹور شروع کرنے سے انھیں منع کر دیا گیا تھا۔ میلے کے منتظم کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اگلے سال وہ اس میلے میں شریک ہوسکیں گی۔

اسی بارے میں
کائیلی کا آپریشن کامیاب
21 May, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد