BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 September, 2006, 13:31 GMT 18:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عشق دا وارث‘ برطانیہ میں

گرداس مان
فِلم بزرگ شاعر کی زندگی کے بارے میں پہلی بڑی کاوش ہو سکتی ہے
ہندوستانی پنجاب میں وارث شاہ کی زندگی پر بنی فِلم ’وارث: عشق دا وارث‘ جمعے کے روز برطانیہ میں ریلیز ہو رہی ہے۔

مبصرین نے کہا کہ اب تک وارث شاہ کی زندگی کو فِلم بند کرنے کی کسی بڑی کاوش کا ذکر نہیں کیا جا سکتا اور یہ فِلم شاید ایسی پہلی کوشش ہے۔


’ہیر رانجھا‘ کی داستان کو شہرت بخشنے والے پنجاب کے صوفی شاعر وارث شاہ کے بارے میں اس فِلم کی کہانی سورج سانم نے لکھی ہے۔ فِلم کی ہدایات منوج پنج نے دی ہیں اور مرکزی کردار گرداس مان، جوہی چاولہ، دویا دتا، مکیش رشی، سشنت سنگھ اور گُرکیرتن ادا کر رہے ہیں۔

منوج پنج نے فِلم کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ’وارث شاہ: عشق دا وارث‘ عظیم بزرگ شاعر کی زندگی کی عکاسی کرنے کی ایک عاجزانہ کوشش ہے۔ انہوں نے کہ فِلم میں وارث شاہ کی زندگی اور وہ حالات دکھائے ہیں جن میں انہوں نے ’ہیر رانجھا‘ لکھی تھی۔

پنج نے کہا کہ فِلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے وارث شاہ کی زندگی کے واقعات کی عکاسی ’ہیر وارث شاہ‘ میں ہوتی ہے۔

فلم سازوں نے کہا کہ وارث شاہ نے اس زمانے میں موسیقی کو مقبول کیا جب مغلیہ سلطنت کے آخری دور میں حکمران اس کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔

فلم سازوں کا کہنا ہے کہ فِلم کے لیئے ضروری تھا کہ ایسا شہر بسایا جائے جو اٹھارویں صدی کا منظر پیش کرتا ہو۔ اس کے لیئے پنجاب کے ضلع روپ نگر کو چنا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سیٹ کے لیئے اصل درخت لگائے گئے اور بغص اوقات سیٹ دیکھنے کے لیئے آنے والے وہاں بنی مسجد میں داخل ہونے سے پہلے اپنے جوتے بھی اتار دیتے تھے۔

توقع کی جا رہی کہ فِلم پاکستانی پنجاب کے باسیوں میں بھی مقبول ہوگی جہاں سے وارث شاہ کا تعلق تھا۔

اسی بارے میں
بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں
26 August, 2004 | قلم اور کالم
فلم لڑکی پنجابن، سلاخیں مؤخر
27 September, 2003 | فن فنکار
لگے رہو رام گوپال ورما
23 September, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد