BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 September, 2003, 14:12 GMT 18:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلم لڑکی پنجابن، سلاخیں مؤخر

اداکارہ صائمہ فلم لڑکی پنجابن میں
اداکارہ صائمہ عید پر ریلیز ہونے والی چاروں فلموں میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

پے در پے ناکامیوں کے بعد پاکستان کی فلم انڈسٹری روز بروز سکڑتی جا رہی ہے اور سال بھر میں صرف چند درجن فلمیں ہی ریلیز ہوتی ہیں۔ لیکن عید الفطر کا تہوار اب بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے سال کا اہم ترین موقع تصور کیا جاتا ہے۔

فلم انڈسٹری اس دن کا شدت سے انتظار کرتی ہے کیونکہ اس روز ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی یا ناکامی کے اثرات پوری انڈسٹری پر پڑتے ہیں۔

اس برس عید کا تہوار فلم انڈسٹری کے لیےاس لحاظ سے بھی بہت اہم ہے کیونکہ اب تک ریلیز ہونے والی کوئی بھی فلم کامیابی کی منزل طے کرنے میں ناکام رہی۔

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی جاوید شیخ کی فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ کے بعد کوئی بھی فلم ایسی نہیں تھی کہ جو روٹھے ہوئے فلم بینوں کو سنیما گھروں کی طرف لوٹنے پر مجبور کر دے۔

صائمہ اور شامیل خان لڑکی پنجابن میں

سیّد نور کی فلم ’لڑکی پنجابن‘ چوتھی مرتبہ مؤخر کی گئی ہے کیونکہ عید پر سید نور کی دو فلمیں ( لڑکی پنجابن اور کمانڈو ) ریلیز ہونے والی تھیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی اپنی فلموں میں مقابلہ ہو۔

اس صورت حال میں توقع کی جارہی تھی کہ قرعہ لڑکی پنجابن کے نام نکلے گا۔ تاہم

فلم ’ کمانڈو‘ کے پروڈیوسر شان مصطفیٰ اور جاوید وڑائچ کے شدید اعتراض کے بعد سید نور نے فیصلہ کیا کہ وہ ’لڑکی پنجابن‘ کو عید پر ریلیز نہیں کریں گے اس کے باوجود کہ ناقدین کو لڑکی پنجابن سے زیادہ امیدیں تھیں۔

دوسری فلم جو عید پر ریلیز نہیں کی جا رہی وہ پرائم ٹی وی فیم راشد خواجہ کی فلم ’سلاخیں‘ ہے، جس کی شوٹنگ اس وقت نیپال میں کی جا رہی ہے۔ ہدایت کار شہزاد رفیق کی یہ فلم عید پر ریلیز ہونا تھی نیپال میں ماؤ نواز ہڑتال کی وجہ سے شوٹنگ روکنا پڑی جس نے فلم کی عید الفطر پر ریلیز کو مشکل بنا دیا۔

مسعود بٹ کی فلم ’ کرفیو آرڈر‘ بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔ اس کی وجہ اس کی شوٹنگ کا مکمل نہ ہونا بتایا جا رہا ہے۔

عید کو یقینی طور پر ریلیز ہونے والی تین فلموں میں ’ کمانڈو‘ قابلِ ذکر ہے۔ اردو زبان میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شان، میرا، زارا شیخ، صائمہ، معمر رانا اور دیگر قابلِ ذکر ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ فلپائن میں کی گئی ہے۔ عید پر ریلیز کی جانے والی دوسری اردو فلم ہدایتکارہ سنگیتا کی ’قیامت‘ ہے۔ اسے جعفر عرش نے تحریر کیا ہے اور اس کی کاسٹ میں شان اور صائمہ کے علاوہ نرما اور معمر رانا قابلِ ذکر ہیں۔

عید پر ریلیز ہونے والی پنجابی کی واحد فلم مسعود بٹ کی ’پپو لاہوریا‘ ہے۔ اس فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں اور اس کی کاسٹ میں بھی شان اور صائمہ قابلِ ذکر ہیں جبکہ دیگر میں نرگس، معمر رانا، نرما، جان ریمبو شامل ہیں۔

اس فلم کی ایک دھمال گلوکارہ نصیبو لال پر فلم بند کی جا رہی ہے۔ ایک اور فلم جس کی نمائش عید پر متوقع ہے وہ ہدایتکار پرویز رانا اور مصنف محمد کمال پاشا کی ’ملاں مظفر‘ ہے۔ آجکل اس فلم کی تکمیل کے لیے دن رات کام جاری ہے۔

اس اعتبار سے عید پر دو اردو اور دو پنجابی فلموں میں مقابلہ ہو گا۔ اس مرتبہ اداکارہ ریما کی کوئی بھی فلم عید پر ریلیز نہیں ہو رہی جبکہ چاروں فلموں میں شان اور صائمہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد