BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 September, 2003, 11:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محبت کی ’لاج‘

کیا کوئی محبت کی راہ میں حائل ہو سکتا ہے؟

اُنیس سو چھتیس کی محبت کی داستان پر بننے والی فلم لاج ایک مسلمان لڑکے اور ایک ہندو لڑکی کی محبت کی کہانی ہے۔ فلم کی ہیروئن زاراشیخ ہیں اور ہیرو کا کردار نئے اداکار عمران خان ادا کر رہے ہیں۔ اداکار طلعت حسین بھی فلم میں ایک پٹھان فقیر ایپی کے روپ میں ہیں۔ زارا شیخ ایک ہندو لڑکی رام کوری بنی ہوئی ہیں، جو مسلمان لڑکے کی محبت میں فقیرایپی کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیتی ہے۔

زارا شیخ (نورجہاں) کے اسلام قبول کرنے کے بعد ہندو اس وقت کے برطانوی ڈپٹی کمشنر کے پاس جاتے ہیں اور مسلمان لڑکے پر اپنی بیٹی کے اغوا کا الزام لگاتے ہیں۔ نور علی (عمران خان) کو پکڑ لیا جاتا ہے۔

عدالت میں کارروائی کے بعد یہ بات سامنے آتی ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے نورعلی کے ساتھ گئی اور اسلام قبول کیا۔ لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے کیے گئے وکیل انگریز سرکار کے سامنے یہ نکتہ اٹھاتے ہیں کہ برطانوی قانون کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی اپنی مرضی سے شادی نہیں کرسکتی۔ دوسری طرف مسلمان کہتے ہیں کہ لڑکی اسلام قبول کر چکی ہے اور اسلامی قوانین کے تحت چودہ سال کی لڑکی بالغ ہوتی ہے اور اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔ عدالت برطانوی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر نور علی کو تین سال کی سزا سناتی ہے۔

اس طرح پیار محبت کے بیچ میں ہندو، مسلمان اور انگریزوں کے اختلافات شروع ہوجاتے ہیں۔

فلم میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی ہیروئن نرما اور ریشم ہندو لڑکیوں کا کردار ادا کررہی ہیں۔

رؤف خالد اور طلعت حسین فلم کے پریمیئر شو میں

انہوں نے کہا کہ ’دنیا کو یہ بات بھی بتائی جائے کہ ایک مسلم مجاہد میں اور دہشت گرد میں فرق ہے۔ اس فلم میں ایک مومن اور غیر تعلیم یافتہ انسان میں فرق بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بزدلی اور بہادری کا فرق بھی بتایا گیا ہے۔ پیار کا محبت کا اُخوت کا ایک پیغام بھی دونوں یعنی ہندو اور مسلم حکمرانوں کو پہنچایا گیا ہے۔‘

انہو ں نے مزید کہا کہ ’فلم کے ذریعے ہم نے کوشش کی ہے کہ مذہبی منافرت کوکم کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔ فلم میں تمام بین الاقوامی معیار پورے کئے گئے ہیں۔‘

فلم کے مرکزی کردار طلعت حسین نے کہا کہ ’ تاریخی واقعہ میں ایپی کے فقیر کا کردار ادا کرکے بہت اچھا لگا کیونکہ انہوں نے بنوں میں شمالی علاقہ جات سے برطانوی ایمپائر کے خلاف جنگ لڑی تھی‘۔

فلم کا پریمیئرشو دیکھنے کے لئے آنے والی ایک لڑکی شبانہ کا کہنا تھا کہ’ہم نے اس کے بارے میں اخبارات میں بہت کچھ پڑھا، یہ پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے سے بھی پہلے کے دور میں ہونے والی محبت کی کہانی ہے۔ ہمیں یہ فلم دیکھنے کا بہت اشتیاق تھا‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد