سانپ نے ڈاکخانے میں دہشت پھیلا دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی میں ڈاک میں بھیجے گئے پانچ فٹ لمبے سانپ نے ڈبے سے باہر آکر ڈاکخانے میں دہشت پھیلا دی۔ اٹھائیس سالہ عورت نے انٹر نیٹ پر اپنے پالتو سانپ کو بیچ دیا تھا۔ اور اسے نئے مالک کے پاس بھیجنے کے لئے ایک ڈبے میں بند کر کے اس پرگلاس لکھ دیا تھا۔ یہ نہ جانتے ہوئے کہ اس میں کیا ہے ڈاکخانے والوں نے اسے لے کر دوسری ڈاک کے ساتھ رکھ دیا۔ اچانک ڈاکخانے کے ملازمین نے ڈبے کو ہلتے اور پھر ایک سانپ کواس میں سے باہر نکلتے دیکھا۔ میچرنچ کے ڈاکخانے کے ایک کارکن نے ہمّت سے کام لیتے ہوئے اسے پکڑ کر شیشے کے برتن میں ڈال کر دیا۔ جرمنی میں ڈاک کے ذریعے سانپ بھیجنا قانونی ہے مگر بغیر ڈاکخانے کو مطلع کئیے ہوئے سانپ بھیجنے پر پولیس اس عورت سے پوچھ گچھ کرے گی۔ | اسی بارے میں سپیرے کس کے آگے بین بجائیں؟09 February, 2004 | آس پاس پولیس نے سپیروں کا مظاہرہ روک دیا11 December, 2004 | آس پاس جہاں بچے سانپوں سےکھیلتے ہیں11 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||