BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 June, 2006, 13:12 GMT 18:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجرات میں’فنا‘ کی نمائش، اپیل خارج

اب تک جو اندازے مل رہے ہیں ان سے ایسا لگتا ہے کہ فلم باکس آفس کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی
بھارت کی سپریم کورٹ نے ہدایتکار مہیش بھٹ کی اس درخواست کو خارج کر دیا ہے جس میں انہوں نے عامر خان اور کاجول کی فلم ’فنا‘ کی گجرات میں نمائش کے سلسلے میں تحفظ مانگا تھا۔

گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے نرمدا ڈیم کے سلسلے میں عامر خان کے بعض بیانات کے خلاف احتجاج میں اس فلم کی نمائش کی مخالفت کی تھی جس کے پیش نظر ریاست کے سنیما مالکان نے تشدد کے اندیشے کے پیشِ نظر یہ فلم نمائش کے لئے نہیں پیش کی۔

مہیش بھٹ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ گجرات کی حکومت کو ہدایت کرے کہ وہ فلم کی ریلیز کے لیئے مناسب ماحول تیار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اس فلم کو مرکزی سنسر بورڈ پورے ملک میں نمائش کی اجازت دے چکا ہے اس لیئے اس فلم کو گجرات میں نہ دکھائے جانے سے اظہار آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

تاہم عدالت نے ان کی اس دلیل کو اس بنیاد پر تسلیم نہیں کیا کہ گجرات میں حکومت یا کسی ادارے نے فلم کی نمائش پر پابندی نہیں عائد کی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر کوئی سنیما مالک اپنے تھیٹر میں فلم دکھانا چاہتا ہے تو وہ مقامی پولیس سے تحفظ سے لے سکتا ہے۔

فنا
فنا کی ریلیز کا یہ دوسرا ہفتہ ہے

فلم کی ریلیز سے قبل فلم کے ہیرو عامر خان نے نرمدا ڈیم کی مخالفت کرنے والی کارکن میدھا پاٹکر سے دلی میں اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ ڈیم کی اونچائی بڑھانے کے خلاف احتجاج میں ایک دھرنے پر بیٹھی تھیں۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے میدھا پاٹکر سے ملاقات کر کے ڈیم کی مخالفت نہیں کی ہے بلکہ وہ ڈیم کی تعمیر سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو وقت پر معاوضہ دینے کے حامی ہیں۔

بی جے پی نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن انہوں نے یہ کہہ کر معافی مانگنے سے انکا رکر دیا تھا کہ وہ غریبوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے معافی نہیں مانگيں گے۔

فنا کی ریلیز کا یہ دوسرا ہفتہ ہے اورگجرات میں اس کی نمائش نہ ہونے کے سبب فلم پروڈیوسرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے لیکن اب تک جو اندازے مل رہے ہیں ان سے ایسا لگتا ہے کہ فلم باکس آفس کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

اسی بارے میں
فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد