قتل کی دھمکی کے جواب میں گیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بُش کے خلاف گیت گانے والی لڑکیوں نے خود کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کا جواب ایک اور گیت میں دیا ہے۔ کنٹری میوزک کی صنف میں شہرت پانے والے گروپ ’ڈِکسی چکس‘ کی ایک رکن نیتیلی مینز نے سن دو ہزار تین میں یہ کہہ کر طوفان برپا کر دیا تھا وہ اس بات پر شرمندہ ہیں کہ ملک کے صدر جارج بُش کا تعلق ان کی ریاست ٹیکساس سے ہے۔ گروپ نے کہا کہ انہوں نے قتل کی دھمکیوں کا جواب اپنے نئے گیت ’ناٹ ریڈی ٹو میک نائس‘(Not Ready to Make Nice) میں دیا ہے۔ ڈِکسی چکس نیتیلی مینز، ایملی رابنسن اور مارٹی مگوائر ہیں۔ مینز نےصدر بُش کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب وہ عراق پر حملے کے موقع پر لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں۔ مینز کے الفاظ تھے کہ ’آپ کی معلومات کے لیے ہم اس بات پر شرمندہ ہیں کہ امریکی صدر جارج بُش کا تعلق ریاست ٹیکساس سے ہے‘۔ امریکہ میں اس کا شدید رد عمل ہوا اور ریڈیو سٹیشنوں کے مطابق انہیں قارئین کی طرف سے بہت سے احتجاجی خطوط موصول ہوئے تھے جبکہ کچھ لوگوں نے ان کو سننا بند کر دیا۔ مینز نے بعد میں اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا تھا لیکن وہ عراق پر حملے کے خلاف رہیں۔ | اسی بارے میں امریکہ:حقوق انسانی کے لیے خطرہ10 November, 2003 | صفحۂ اول ہیروئنیں محافظ رکھنے پر مجبور18 June, 2005 | فن فنکار میرا کی فلم تنازعہ کا شکار12 February, 2005 | فن فنکار اسلام پر متنازعہ فلم ،ڈائریکٹر قتل02 November, 2004 | فن فنکار امریکی اور ان کا میڈیا01.04.2003 | صفحۂ اول جنگ اور امریکی مسلمان 30.07.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||