پونم کراچی میں ریکارڈنگ کریں گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فلم اور ڈرامہ کی مشہور اداکارہ پونم ڈھلوں پاکستان پہنچ گئیں ہیں جہاں وہ ایک پرائیوٹ پراڈکشن کی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کروائیں گی۔ پونم بھارت کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے پاکستان میں کسی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ پونم اس سے تین ماہ قبل اسی ڈرامہ کی ریکارڈنگ کے لیئے پاکستان آئیں تھیں۔ پونم پیر کی شام ممبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں۔ وہ یہاں تین روز رہیں گی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان حکومت نے بھارتی فلم سوہنی ماہیوال کی نمائش کی اجازت دی ہے۔ جس کی ہیروئین پونم ڈھلوں ہیں۔ پونم ڈھلوں کو انیس سو تہتر میں مس انڈیا منتخب کیا گیا تھا۔جس کے بعد یش چوپڑا نے انہیں اپنی فلم ترشول میں کاسٹ کیا جہاں سے ان کی فلمی سفر کا آغار ہوا۔ پونم بھارت میں چیریٹی کے لئے بھی کام کرتی ہیں اور وہ کانگریس کی بھی رکن ہیں۔ | اسی بارے میں سوہنی مہینوال کو نمائش کی اجازت 20 January, 2006 | فن فنکار اور اب ’مغل اعظم‘ اور ’تاج محل‘08 February, 2006 | فن فنکار عامر خان کی دوسری شادی28 December, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||