BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 February, 2006, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صدام شارک‘ پر پابندی لگ گئی
’صدام شارک‘
صدام کے مجسمے کا نام مشہور آرٹسٹ ڈیمئن ہرسٹ کے بنائے گئے مجسمے پر رکھا گیا ہے
بلجیئم کے ایک شہر میں صدام حسین پر بنائے گئے ایک آرٹ ورک پر اس وجہ سے پابندی لگا دی گئی ہے کہ کہیں اس سے مسلمان ناراض نہ ہوں اور سیاح اس وجہ سے اس شہر میں نہ آئیں۔

معزول عراقی صدر صدام حسین سے مشاہبت رکھنے والے اس مجسمے کا نام ’صدام حسین شارک‘ رکھا گیا ہے اور اس میں صدام حسین کو ہتھکڑیاں پہنے صرف ایک جانگیے میں دکھایا گیا ہے۔ وہ پانی جیسے ایک مادے میں لٹک رہے ہیں۔

مڈل کرک شہر کے میئر نے کہا کہ یہ مجسمہ کسی کو بھی ’دھچکہ‘ پہنچا سکتا ہے جس میں مسلمان بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چیک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ ڈیوڈ سرنی کے بنائے ہوئے مجسمے پر پیغمبرِ اسلام پر بنائے گئے کارٹون کے قضیے سے پہلے ہی پابندی لگانے کا سوچ رہے تھے۔

صدام حسین کا بنایا ہوا مجسمہ دراصل برطانوی آرٹسٹ ڈیمئن ہرسٹ کے مشہور شارک کے مجسمے کی نقل ہے جسے فارملڈیہائڈ میں لٹکتا ہوا دکھایا گیا تھا۔ اس مجسمے کی نمائش پراگ میں گزشتہ ستمبر کو ہوئی تھی۔

’ٹرٹلز کین فلائی‘بچے اور جنگ
عراق میں جنگ کی تباہی پر مبنی ایک فلم
اسی بارے میں
عراق پر ایرانی فلم کو ایوارڈ
25 September, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد