یہودیوں پر’ظلم‘ سےانکارپرگرفتاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریا میں ایک برطانوی مؤرخ ڈیوڈ ارونگ کو یہودیوں پر ہولوکاسٹ سے انکار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ارونگ کی گرفتاری ہولوکاسٹ سے انکار کرنے کے بارے میں قوانین کے تحت عمل میں آئی ہے۔ آسٹریا کی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق ملک کے صوبے سٹیریا میں پولیس نے برطانوی مؤرخ کو ان کے خلاف سن انیس سو نواسی میں جاری ہونے والے ایک وارنٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ارونگ نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ جنگ عظیم دوئم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے خلاف ظلم کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہٹلر ہولوکاسٹ سے لا علم تھا۔ ارونگ نے لندن میں سن دو ہزار ہتک عزت کے ایک مقدمے کے دوران بیان دیتے ہوئے جنگ عظیم کے دوران آشویٹز کیمپ میں گیس چیمبر کی موجودگی سے بھی انکار کیا تھا۔ اس مقدمے کا فیصلہ ان کے خلاف ہوا تھا۔ ہولوکاسٹ میموریل ڈے ٹرسٹ کے سربراہ نے کہا کہ ہولوکاسٹ سے انکار صرف ایک رائے رکھنے کا معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا کا قانون تقاضا کرتا ہے کہ اس کے شہریوں کو ماضی کے واقعات دہرائے جانے سے بچایا جائے۔ | اسی بارے میں گجرات: ہٹلر کی تعریف پر احتجاج24 July, 2005 | انڈیا ’اسرائیل اپنے عہد سے پھر جائے گا‘31 March, 2005 | Blog اسرائیل سے دوستی03 September, 2005 | قلم اور کالم کیرل وائیٹوا سے پہلے10 April, 2005 | قلم اور کالم امریکہ: بڑھتے ہوئے مذہبی رجحانات30 March, 2005 | قلم اور کالم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||