BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 September, 2005, 14:34 GMT 19:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کترینا: امداد کیلیے موسیقی کا پروگرام
 ریپ گلوکار کین ویسٹ
پروگرام سے حاصل ہونے والی رقم امریکی ریڈ کراس اور سالویشن آرمی کو دی جائے گی
امریکہ کے چھ بڑے ٹیلیویژن چینلوں نے مشترکہ طور پر سمندری طوفان کترینا کے متاثرین کی امداد کے لیے موسیقی کا ایک پروگرام پیش کیا ہے۔

اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی، فوکس، یو پی این اور ڈبلیو بی چینلوں نے اس پروگرام کو دیگر کیبل چینلوں کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کیا۔

ایک گھنٹے طویل اس پروگرام میں یو2، شیرل کرو، ڈکسی چکس اور ریپ گلوکار کین ویسٹ نے نیویارک اور لاس اینجلس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

رینڈی نیومین نےاس پروگرام کا آغاز لیوزی آنا 1927 نامی گانے سے کیا۔ یہ گانا کترینا سے متاثرہ علاقے میں آنے والے ایک پچھلے طوفان کے بارے میں لکھا گیا تھا۔

اداکارہ جینیفر آنسٹن، کیمرون ڈیاز، ایلن ڈیجینرز اور اداکار جیک نکلسن نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور امریکی عوام سے امداد کی اپیل کی۔

اس پروگرام سے حاصل ہونے والی رقم امریکی ریڈ کراس اور سالویشن آرمی کو دی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد