پنڈت روی شنکر کے ستار ٹوٹ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہورِ زمانہ ستار نواز پنڈت روی شنکر نے اپنے ستار کے ٹوٹ جانے کے باوجود فرانس میں ہونے والے ورلڈ میوزک فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پنڈت روی شنکر کے یہ دونوں ستار لبنان سے فرانس آنے والی پرواز کے دوران ٹوٹ گئے تھے۔ ورلڈ میوزک فیسٹول کی ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ جنوبی فرانس کے علاقے ارلس میں ہونے والے موسیقی کے اس میلے میں پنڈت روی شنکر کو درکار موسیقی کے آلات بر وقت پہنچ گئے چناچہ انہوں نےاس میلے میں اپنی بیٹی انوشکا شنکر کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کیا۔ پچاسی سالہ پنڈت شنکر بہت عرصے سے وہ ستار بجا رہے تھے اور وہ اپنے ستار ٹوٹنے پر بہت افسردہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے دو رشتہ دار مجھ سے دور ہو گئے ہیں‘۔ بھارتی نژاد پنڈت روی شنکر کیلیفورنیا میں رہتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ فرانسیسی ہوائی کمپنی ائر فرانس کو اس توڑ پھوڑ کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ فرانسیسی ہوائی کمپنی کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ’ کمپنی نقصان کی مالیت کا اندازہ لگانے کو کوشش کر رہی ہے۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||